وائٹ ہاؤس نے صدر اوباما پر رابرٹ گیٹس کے الزامات مسترد کردیے

جوبائیڈن اپنے وقت کے معروف سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور صدر کے بہترین مشیرہیں،ترجمان


آن لائن January 10, 2014
جوبائیڈن اپنے وقت کے معروف سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور صدر کے بہترین مشیرہیں،ترجمان۔ فوٹو: فائل

امریکا کے سابق وزیردفاع رابرٹ گیٹس کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما پر لگائے گئے الزامات وائٹ ہائوس نے مستردکردیے ۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان جے کا رنی کا کہنا ہے کہ صدرباراک اوباما نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا اسی لیے انھوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی حتمی تاریخ متعین کرنے پر زور دیا امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے دفاع میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وقت کے معروف سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور صدر کے بہترین مشیرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |