کراچی سینڈزپٹ پر سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

18 سالہ حمیر کوریسکیواہلکاروں نے نیم بیہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا۔


Staff Reporter April 01, 2021
نوجوان شیر شاہ کا رہائشی اوردوستوں کیساتھ پکنک پر آیاتھا،حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹو: فائل

ہاکس بے سینڈزپٹ پرسمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا جسے فوری طور پرریسکیو اہلکاروں نے نیم بیہوشی کی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا جسے فوری طور پرریسکیو اہلکاروں نے نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں نوجوان کی شناخت18 سالہ حمیرولد عبدالرحمن کے نام سے کر لی گئی۔

نوجوان شیر شاہ کا رہائشی ہے اوردوستوں کے ہمراہ پکنک پر آیا تھا جہاں وہ تیزلہروں کی نظر ہو گیا تھا تاہم فوری طور پر نوجوان کو سمندر سے نکال لیا گیا، نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں