سابق انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی خواجہ سعید حئی انتقال کرگئے

91 سالہ سعید حئی طویل عرصے سے علیل تھے،وہ پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی رہے۔


Sports Reporter April 01, 2021
91 سالہ سعید حئی طویل عرصے سے علیل تھے،وہ پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی رہے۔ فوٹو : فائل

سابق انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی خواجہ سعید حئی انتقال کر گئے۔

91 سالہ سعید حئی طویل عرصے سے علیل تھے،وہ پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی رہے اور ڈیوس کپ میں ملک کی نمائندگی بھی کی،انھوں نے1955 میں ومبلڈن اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی اورفرنچ اوپن میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

5 مارچ 1930 کو پیدا ہونے والے خواجہ سعید حئی علی گڑھ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی،وہ 1953 میں پروفیشنل ٹینس کھلاڑی بنے تھے،مرحوم نے سواگوران میں پہلی اہلیہ سے 4بیٹیاں اور دوسری اہلیہ سے 2بیٹے اور 2بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں