جانسن اینڈ جانسن نے کووڈ ویکسین کی ڈیڑھ کروڑخوراکیں ضائع کردیں تحقیقات متوقع

کورونا وبا کے خلاف ویکسین کا معیارکمپنی کی اولین ترجیح ہے، جانسن اینڈ جانسن


ویب ڈیسک April 01, 2021
کورونا وبا کے خلاف ویکسین کا معیارکمپنی کی اولین ترجیح ہے، کمپنی

امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ریاست میری لینڈ کے ایک پلانٹ میں تیارکی جانے والی ڈیڑھ کروڑکورونا ویکسین کومعیارپرپورا نہ اترنے کے باعث ضائع کردیا۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے بھی اس واقعے کی تحقیقات متوقع ہیں۔

کمپنی کے مطابق متعلقہ پلانٹ پرمزید ماہرین کو بھیجا جارہا ہے تاکہ ماہرین کی نگرانی میں ویکسین کا معیار اورحفاظت کو بہترین بنا یا جاسکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے ایک ٹیکے والی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

اس متعلق کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف ویکسین کا معیارکمپنی کی اولین ترجیح ہے اورضائع کی گئی ویکسین اپنے تیارہونے ہونے کے آخری مراحل تک نہیں پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ اب تک جتنی بھی کورونا ویکسنز زیراستعمال ہیں وہ ساری دو ٹیکوں پر مشتمل ہیں جب کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین پہلی ویکسین ہے جو صرف ایک خوراک پر مشتمل ہے یعنی اس کا ایک ہی ٹیکہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کافی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں