ہیرات میں کاربم دھماکے اورطالبان کے حملوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان بھی مارے گئے، گورنر ہیرات


ویب ڈیسک April 01, 2021
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی یں متعدد طالبان بھی مارے گئے، گورنر ہیرات۔ فوٹو : فائل

افغان صوبے ہیرات میں بم دھماکے اور طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہیرات کے گورنر وحید قتالی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے پشتون زرغون، شندند اور اوبے ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے، چیک پوسٹ پر حملے کے بعد انٹیلجنس ایجنسی کے دفتر پر کار بم دھماکا کیا گیا جس میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

گورنر ہیرات وحید قتالی کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی جس کے باعث متعدد طالبان بھی مارے گئے تاہم ابھی تک طالبان کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں مزید 2 اہلکار ہلاک ہوگئے اور دیگر زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |