پرویز مشرف کیساتھ ان کے ساتھی دشمنی کررہے ہیں احسن اقبال

سابق صدر نے کورکمانڈر سے ہٹ کراپنے طور پرفیصلے کیے، وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ


INP January 10, 2014
اگرمشرف عدالت میں پیش ہوجاتے توان کی عزت بڑھ جاتی،قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے ساتھ ان کے ساتھی دشمنی کررہے ہیں۔

انھوں نے جو بھی فیصلے کیے وہ کورکمانڈرسے ہٹ کراپنے طور پر کیے، اگر مشرف عدالت میں پیش ہوجاتے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوتا، ہم نے عدالت سے کہہ دیا ہے کہ ہم اس کیس میں مداخلت نہیں کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو، آصف زرداری بھی صدر تھے لیکن وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔ جمعرات کواپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویزکیانی نے جمہوریت میں مداخلت نہ کرکے مشرف دور میں فوج کے کھوئے ہوئے اعتمادکودوبارہ بحال کیا لیکن اب پرویز مشرف کے ساتھی ان کے کیس میں اداروں کے ملوث ہونے کی باتیں کرکے ان کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔

 photo 5_zpsad80b0f1.jpg

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں تمام منتخب وزرائے اعظم اورصدور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں لیکن پرویزمشرف پیش ہونے سے گھبراگئے ہیں۔ ہماری کسی سے مخالفت نہیں ۔ہم چاہتے ہیں جو بھی ملک کا آئین توڑے اورمخالفت کرے اس کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ کسی کو مہاجر کہہ کرآگے نہ بڑھیں۔ انھیں پتہ ہونا چاہیے کہ جوفوج اوراداروں کو ملوث کرے گا وہ کسی کا دوست نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں