سندھ حکومت آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر سے ناراض

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے براہ راست وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا، سندھ حکومت


Staff Reporter April 01, 2021
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے براہ راست وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا، سندھ حکومت

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے براہ راست وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا، وزیر اعلی سندھ نے اظہار ناراضگی کیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو خط لکھ کر مجاز اتھارٹی کی ناراضگی سے آگاہ کیا اور خط میں کہا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے اقدامات سے گریز برتا جائے۔

آئی جی سندھ نے تیس مارچ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا جس میں بعض پولیس افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس لینے کی سفارش کی تھی۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ کے اس خط کو خلاف قانون قرار دیا اور کہا کہ آئی جی سندھ نے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کی صریحا خلاف ورزی کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ پولیس کو لکھے گئے تنبیہی خط میں کہا ہے کہ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتوں کو وزیر اعلی سندھ کی منظوری بغیر خط نہیں لکھاجاسکتا ہے لہذا مستقبل میں اس طرح کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں