امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک 4زخمی
فائرنگ کے واقعات ریاست کیلی فورنیا اور واشنگٹن ڈی سی میں پیش آئے
امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا، پولیس کے مطابق ایک رہائشی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب وہاں پہنچے تو پارکنگ میں 4 افراد زخمی حالت میں پڑے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد دم توڑ گئے جب کہ زخمی ہونے والا پانچواں شخص خود اسپتال پہنچ گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں پاکستانی ڈرائیور کے قتل کی ویڈیو وائرل
پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی تاہم فائرنگ کا واقعہ معمولی سے تنازع پر شروع ہوا جب کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 25000 ڈالر کا انعام رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران امریکا میں کار چھینے اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ ان واقعات میں زیادہ تر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔
چند روز قبل بھی کار چھیننے کے دوران فوڈ سپلائی پر مامور 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے جب کہ حملے میں ملوث کار چور 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔