لاہور میں نہر سے جواں سال لڑکی کی لاش برآمد

27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے۔


ویب ڈیسک April 01, 2021
27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے۔

BENGALURU: ہربنس پورہ کے قریب نہر پر جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر خاتون کی لاش ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ صاعد عزیز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ پولیس واقعہ کے تمام محرکات، حقائق اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |