پاکستان جس طرح کی بھی سیکیورٹی چاہے گا وہ بنگلا دیش فراہم کرے گا چیرمین پی سی بی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی،چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک January 10, 2014
بنگلہ دیش نے اپنا تمام سیکیورٹی پلان ہمارے سامنے رکھ دیا ہے،نجم سیٹھی۔اسکرین شاٹ/ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان جس طرح کی بھی سیکیورٹی چاہے گا وہ بنگلا دیش فراہم کرے گا۔

نجم سیٹھی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کی، بنگلہ دیش سے واپسی پر نجم سیٹھی نے اس بات کا اعلان کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہی ہوں گے اور پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے ہمیں بہترین سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اپنا تمام سیکورٹی پلان ہمارے سامنے رکھ دیا ہے اوریہ سیکورٹی پلان ایشیا کپ،سری لنکا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں استعمال کیا جائے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے اس بات کا معاہدہ ہوا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش پہنچے گی تو ہم جس قسم کی سکیورٹی چاہیں گے وہ ہمیں فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں