اسپتال میں زیر علاج گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک

میرے والد کے جگر نے بالکل کام کرنا چھوڑ دیا ہے، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، امیر شوکت علی


ویب ڈیسک April 01, 2021
میرے والد کے جگر نے بالکل کام کرنا چھوڑ دیا ہے، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، امیر شوکت علی۔ فوٹو:فائل

معروف گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی ہے، ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے بتایا ہے کہ والد کی حالت نازک ہے، اور ان کا جگر بالکل کام نہیں کررہا، عوام سے درخواست ہے کہ میرے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

ایکسپریس کے مطابق فوک گلوکار شوکت علی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، گزشتہ برس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم پھر اکتوبر 2020 میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت علی طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل

واضح رہے کہ گجرات ملاکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ''جاگ اٹھا ہے سارا وطن'' اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں