افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 3 اہلکار ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا


ویب ڈیسک April 01, 2021
فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا

افغان صوبے ہلمند میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر ضلع گریشیک سے روانہ ہوا تاہم نہرے سراج میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔