لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت سے اختلاف اٹارنی جنرل منیراے ملک عہدے سے مستعفی

اٹارنی جنرل نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں ذاتی مصروفیات کوبنیاد بنایا گیا ہے۔

عہدہ قبول کرنے سے پہلے حکومت سے یہ طے ہوگیاتھاکہ وہ دسمبر 2013 میں عہدہ چھوڑدیں گے، اسپیشل اسسٹنٹ فیصل صدیقی فوٹو:فائل

لاہور:
اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں ذاتی مصروفیات کوبنیاد بنایا گیا ہے، منیر اے ملک نے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث اس اہم ذمے داری کو مزید نبھانے سے قاصر ہیں۔ اس عہدے کی وجہ سے اہل خانہ کے ساتھ وقت نہیں گزار پارہے اور اس کے علاوہ بطور وکیل پرائیویٹ پریکٹس کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ اٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے معاملے پرحکومت سے اختلاف رائے کی وجہ سے ان کے لئے کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث منیر اے ملک نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

اٹارنی جنرل منیراے ملک کے اسپیشل اسسٹنٹ فیصل صدیقی کا کہنا ہے کہ عہدہ قبول کرنے سے پہلے حکومت سے یہ طے ہوگیاتھاکہ وہ دسمبر 2013 میں عہدہ چھوڑدیں گے لیکن سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے فوری بعداستعفیٰ دینا نامناسب تھا اس لیے مزید ایک ماہ ذمے داریاں جاری رکھنے کافیصلہ ہوا۔
Load Next Story