ایون فیلڈ ریفرنسنوازشریف اور مریم نواز کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر کرنے کی درخواست

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت 6 اپریل کو مقرر کی جائیں، نیب کی ہائی کورٹ میں درخواست


ویب ڈیسک April 01, 2021
نیب نے جواب تیار کر لیا ہے اور عدالتی معاونت کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست فوٹو: فائل

نیب نے ہائی کورٹ میں ایون فیلڈریفرنس کے فیصلے کے خلاف نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت 6 اپریل کو مقرر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے 2 الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں، ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں آخری دفعہ 9 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوئی، نیب نے جواب تیار کر لیا ہے اور عدالتی معاونت کے لیے تیار ہیں۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے جلد سماعت کی جائے۔

نیب کی جانب سے موقف آختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلیں بھی میگا کرپشن سے متعلق ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں سے متعلق درخواستیں 6 اپریل کو مقرر کی جائیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیا ہے؟

ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نےغیر قانونی ذرائع کی مدد سےحاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فیئر اور پارک لین کے نزدیک واقع 4 رہائشی اپارٹمنٹس خریدے۔ احتساب عدالت نے اس ریفرنس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو جیل، قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے ستمبر 2018 میں ان سزاؤں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

نیب نے ایون فیلڈ ریفرینس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو دی گئی سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |