موٹروے پر بارات میں شامل کار کو حادثہ دولہا جاں بحق

بارات حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی کہ ٹرک نے دولہا کی گاڑی کو ٹکر مار دی


ویب ڈیسک April 01, 2021
بارات حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی کہ ٹرک نے دولہا کی گاڑی کو ٹکر مار دی

حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے بارات کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔

خوشیاں سوگ میں بدل گئیں اور شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے نزدیک بارات میں شامل دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ جنید قاضی بارات لے کر کراچی جارہا تھا کہ ٹرک سے اس کی کار ٹکرا گئی۔
کار میں سوار چار باراتی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت دانش، دانیال اور ماجد کے نام سے ہوئی۔

جنید قاضی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گھٹی کا رہائشی اور نیو کلاتھ مارکیٹ کا تاجر تھا جو بارات لے کر سے کراچی جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔