پشاور میں خواجہ سرا سویٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے خواجہ سرا کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور 90 ہزار روپے بھی چھینے تھے


ویب ڈیسک April 01, 2021
ملزمان نے خواجہ سرا کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور 90 ہزار روپے بھی چھینے تھے

کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اغواء کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونس، عبداللہ، انس اور حیات اللہ نامی ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور خواجہ سرا پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی جب کہ جنسی تشدد کے بعد خواجہ سرا کے بال بھی کاٹ دیے تھے۔



پولیس کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا سے 90 ہزار روپے بھی چھینے تھے، آج کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھناؤنے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کرا دی ہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |