کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر

جلوس کے راستے پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری تعینات تھی۔


ویب ڈیسک January 10, 2014
چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوگا۔ فوٹو؛فائل

چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس شہر قائد کے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نشتر پارک سولجر بازار سے بعد نماز فجر برآمد ہونے والے چپ تعزیہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستے پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ راستے کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلیئر کرایا گیا۔ اس کےعلاوہ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لئے بند رہی۔ چپ تعزیہ کا جلوس کراچی کے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوا۔

کراچی میں چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوگا، اور امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پہنچ کر ختم ہوجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں