محسن داوڑ نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، محسن داوڑ، ڈپٹی اسپیکر نے بل کو بنا مخالفت قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا


April 01, 2021
صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، محسن داوڑ، ڈپٹی اسپیکر نے بل کو بنا مخالفت قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا (فوٹو : فائل)

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

محسن داوڑ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے اس بل میں کہا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبرپختونخوا رکھا گیا لیکن اس کا پورا نام استعمال کیے بنا صرف کے پی یا کے پی کے لکھا جارہا ہے، صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے۔

حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ وزیر مملکت علی محمد خان نےاس بل کو اہم قرار دیتے ہوئے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کا مطالبہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کو ڈپٹی اسپیکر نے بنا مخالفت قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں