لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ 9 افراد جاں بحق

دو بچے اور تین خواتین بھی شامل، باراتیوں کا تعلق قمبر برادری سے ہے، بارات لاڑکانہ سے قمبر جارہی تھی


ویب ڈیسک April 01, 2021
دو بچے اور تین خواتین بھی شامل، باراتیوں کا تعلق قمبر برادری سے ہے، بارات لاڑکانہ سے قمبر جارہی تھی (فوٹو : فائل)

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثے کے نتیجے میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ بقاپور تھانے کی حدود میں باراتیوں کی بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار باراتیوں کا تعلق قمبر برادری سے ہے، بارات لاڑکانہ سے قمبر کے علاقے لالو راؤنک جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پر بارات میں شامل کار کو حادثہ، دلہا جاں بحق

دریں اثنا آج ہی نوری آباد پر بھی بارات میں شامل دلہا کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔