زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

سرکاری ذخائر 13 ارب 67 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 16 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں


Business Reporter April 01, 2021
سرکاری ذخائر 13 ارب 67 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 16 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں (فوٹو : فائل)

آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 13 ارب 67 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران بیرونی قرضہ ادا کرنے کے بعد سرکاری ذخائر میں 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 83 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 16 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔