بیرون ملک سے کراچی آنے والے 98 مسافر کورونا وائرس کا شکار نکلے

11 مسافروں میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر مسافر برطانیہ اور افریقا سے کنیکٹنگ فلائٹس سے کراچی پہنچے


Staff Reporter April 01, 2021
11 مسافروں میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر مسافر برطانیہ اور افریقا سے کنیکٹنگ فلائٹس سے کراچی پہنچے (فوٹو : فائل)

چار ماہ کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 98 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

جناح ٹرمینل پر متعین محکمہ صحت سندھ نے 22 دسمبر 2020ء سے 30 مارچ 2021ء تک رپورٹ کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق بیرون ملک سے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچنے والے 98 مسافروں میں کورونا وائرس جبکہ 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق بھی ہوئی،

زیادہ تر مسافر برطانیہ اور جنوبی افریقا سے کینٹکنگ پروازوں سے کراچی پہنچے تھے، (Gene sequencin) ٹیسٹ میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ نے ایک سال کے دوران بیرون ملک سے کراچی آنے والے 30 ہزار کے لگ بھگ مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے۔

فوکل پرسن محکمہ صحت سندھ ظفر مہدی کے مطابق مجموعی طور پر 26 لاکھ مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی، مارچ 2020ء سے لے کر 30 مارچ 2021ء تک 30 ہزار مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |