کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

سندھ حکومت نے وفاق سے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کردی۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے عید میلاالنبی کے موقع پر موبائل سروس بند رکھنے کی بھی سفارش کردی۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے ربیع الاول کے جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کےلئے صوبے کے حساس شہروں میں 15 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد جب کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص سمیت حساس شہروں میں 15 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حساس شہروں میں موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 15 جنوری تک اسلحہ کے لئے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
Load Next Story