ملک میں مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو ایک ماہ کے دوران مزید اضافہ
مارچ 2020 کے مقابلے میں مارچ 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.05 فیصد تک پہنچ گئی
ملک میں مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.64 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 12.96 فیصد، پھل 10 فیصد، آلو 9.54 فیصد مہنگے ہوئے،مرغی 6.58 فیصد، چینی 4.82 فیصد، ٹماٹر 4.67 فیصد اور دال ماش 4.57 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق چاول 1.61 فیصد اور آٹا بھی 1.46 فیصد مہنگا ہوا جب کہ کاٹن کے کپڑے، گاڑیوں کے پارٹس، ادویات اور واشنگ سوپ بھی مہنگا ہوا ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پیاز 2.37 فیصد، خشک میوہ جات 2.19 فیصد اور مچھلی 1.78 فیصد سستی ہوئی ہے۔