چیرمین نادرا طارق ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ذاتی وجوہات کی بناء پر چیرمین نادرا کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتا، طارق ملک


ویب ڈیسک January 10, 2014
گزشتہ ماہ حکومت نے طارق ملک کا کنٹریکٹ منسوخ تاہم عدالت نے انہیں عہدے پر دوبارہ بحال کردیا تھا۔ فوٹو:فائل

چیرمین نادرا طارق ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق چیرمین نادرا طارق ملک نے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیرمین نادرا کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتے جس کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے طارق ملک کا بطور چیرمین نادرا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائر زاہد حسین کو قائم چیرمین نادرا تعینات کردیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر دوبارہ بحال کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |