چینی مافیا کے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس سامنے آگئے 622 ارب کی ٹرانزیکشنز

1 ہزار سٹہ بازوں کا ریکارڈ بھی مل گیا، چینی پر چھوٹے پیمانے پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ 5 سے 10 لاکھ روپے کماتا ہے


طالب فریدی April 01, 2021
(فوٹو : فائل)

چینی مافیا اور سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں جن سے مجموعی طور پر 622 ارب کی ٹرانزکشنز کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ان اکاؤنٹس میں 7 ارب روپے منجمد کروا دئیے گئے ہیں جبکہ واٹس ایپ گروپ سے ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا بھی ریکارڈ مل گیا ہے۔

cheeni satta mafia

چینی پر چھوٹے پیمانے پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ 5 سے 10 لاکھ روپے کماتا ہے، 40 بڑے سٹہ بازوں کے اکاؤنٹس میں موجود 106 ارب میں سے 32 کروڑ منجمد کروا دئیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منجمد ہونے والی رقم چینی پر سٹہ بازی سے کمائی گئی، سٹہ بازی میں پنجاب کی 30 سے زائد شوگر ملز کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |