ایٹمی سیکورٹی کے حوالے پاکستان کے انتظامات بھارت سے بھی بہترہیں امریکی ادارہ

2012 کے مقابلے میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالے سے 3 درجے بہتری آئی ہے ،امریکی ادارہ


ویب ڈیسک January 10, 2014
پاکستان نےحالیہ متعدد اقدامات کے ذریعے ایٹمی سیکورٹی کے قواعد اور ان پر عملدرآمد کو سب سے بہترین بنایا ہے،رپورٹ فوٹو؛فائل

ایٹمی سیکورٹی کے حوالے سے دنیا بھر کے 9 ممالک میں پاکستان کے درجہ میں 3 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے اور پاکستان کا درجہ بھارت سے بھی بہتر ہوگیا ہے۔

2014ء کے لئے دنیا بھر میں ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالے سے امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ اینی شی ایٹو (این ٹی آئی) کے جائزے کے مطابق پاکستان نےحالیہ متعدد اقدامات کے ذریعے ایٹمی سیکورٹی کے قواعد اور ان پر عملدرآمد کو سب سے بہترین بنایا ہے جس کے باعث ایٹمی مواد کو لاحق خطرات کی سیکورٹی کے لئے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے درجے میں 3 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ پاکستان کا درجہ بھارت سے بھی بہتر ہوگیا ہے، بھارت کا ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے 25 ممالک میں سے 23 واں درجہ ہے جب کہ چین کو انڈیکس میں 20 ویں درجہ پر رکھا گیا ہے۔

2014ء کے این ٹی آئی انڈیکس میں 2012 کے مقابلے میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالے سے 3 درجے بہتری آئی ہے جو کہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان ایٹمی سیکورٹی کے قواعد کو تازہ ترین بنانے کےلئے اقدامات اور اس پر سب سے بہترین طور پر عملدرآمد کر رہا ہے پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکورٹی کے حوالہ سے مجموعی طور پر 22 واں نمبر ہے جب کہ 9 ایٹمی ممالک میں سے پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے اقدامات میں بہتری آئی ہے۔

این ٹی آئی انڈیکس نے اپنے تازہ ترین جائزہ میں پاکستان کی قابل قدر بہتری کو تسلیم کیا ہے جب کہ فرانس، برطانیہ اور امریکا ایٹمی ممالک میں سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بہترین درجے پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں