گولارچی گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف

اینٹی کرپشن کا فوڈ گودام پر چھاپہ،جج کی  موجودگی میں چھان بین،زیادہ تر گندم ناقص،بدبودار نکلی

اینٹی کرپشن کا فوڈ گودام پر چھاپہ،جج کی موجودگی میں چھان بین،زیادہ تر گندم ناقص،بدبودار نکلی

اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج بدین وقار حسین کھٹی کے ہمراہ گولارچی فوڈ گودام پر چھاپہ گودام سے ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف۔


اینٹی کریپشن کی ٹیم نے سول جج کی موجودگی میں گودام میں 5 گھنٹے تک چھان بین اور اعداد و شمار کا سلسلہ جاری رکھا۔ جبکہ چھاپہ کی اطلاع ملتے ہی فوڈ انچارج اور عملے میں کھبلی مچ گئی۔

اینٹی کرپشن سرکل بدین صفدر علی پھنور کے مطابق ڈی ایف او فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ گودام میں موجود گندم میں موجود زیادہ تر گندم خراب، ناقص اور بدبودار ملی ہے جبکہ 4 ہزار 4 سو گندم کے کی بوریوں میں سے ایک ہزار کے لگ بھگ کم اور غائب تھیں۔
Load Next Story