امیر پی سی بی نے غریب ملازمین پر ڈاؤن سائزنگ کی چھری چلا دی
پہلے مرحلے میں 5 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا
اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والے امیر ترین پی سی بی نے غریب ملازمین پر ڈاؤن سائزنگ کی چھری چلا دی۔
پہلے مرحلے میں 5 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا، اسٹور کیپر، گراؤنڈ مین اور پلمبرز کی نوکریاں 31 مارچ کو ختم ہوگئیں، بے روزگار کیے جانے والے ملازمین میں 2 کا تعلق لاہور اور 3 کا دیگر شہروں سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق چھانٹیوں کا یہ سلسلہ مزید طویل کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ گذشتہ برس مئی، جون میں ڈاؤن سائزنگ کے نام پر 55 ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، مگر میڈیا میں شدید تنقید کے بعد 4 جون کو یہ فیصلہ واپس لے کر انھیں ملازمت پر بحال کردیا گیا تھا۔