غیر قانونی موبائل بوسٹر لگانے پر شہری کو نوٹس

غیر قانونی سگنلز بوسٹرز سے خارج ہونے والی ایکٹیو فریکوینسی کا صحت پر بھی برا اثرپڑتا ہے


ویب ڈیسک April 02, 2021
ایف 11، اسلام آباد کے مکان پر نصب غیر قانونی موبائل سگنل بوسٹر۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 کے رہائشی کو غیر قانونی سگنلز بوسٹر لگانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس غیر قانونی سگنلز بوسٹرکی نشاندہی فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کی مانیٹرنگ کے دوران ہوئی۔

واضح رہے کہ موبائل فون صارفین کو ان غیرقانونی سگنلز بوسٹرز کی وجہ سے نیٹ ورک کی سروسز میں خلل کے باعث بے حد پریشانی لاحق ہوتی ہے۔ موبائل فون صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں غیر قانونی سگنلز بوسٹرلگانے سے نہ صرف موبائل فون کے سگنلز میں تعظل پیدا ہوتا ہے بلکہ ان سے خارج ہونے والی ایکٹیو فریکوینسی کا صحت پر بھی برا اثرپڑتا ہے۔

پی ٹی اے ایکٹ 1996 کے تحت ایسے غیر قانونی عمل کی سزا تین سال اور جرمانہ 10 لاکھ روپے یا دونوں ہیں۔

موبائل فون صارفین نے پی ٹی اے کے اس عمل کو سراہا ہے اور زور دیا ہے کہ ایسے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |