تھرکول منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے بند نہیں ہوگا وزیراعظم

حکومتی اقدامات سے عوام بہتر محسوس کررہے ہیں، ثمر مبارک اور تاجروں سے ملاقات


ایکسپریس July 09, 2012
حکومتی اقدامات سے عوام بہتر محسوس کررہے ہیں، ثمر مبارک اور تاجروں سے ملاقات۔ فوٹو ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے اسے بند نہیں کیا جائیگا، بجلی بحران پر قابو پانے کیلیے تھرکول منصوبہ جاری رہیگا۔

ملک کی ترقی میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، حکومت کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔ وہ ممتاز ایٹمی سائنسدان اور تھرکول منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے وزیراعظم کو تھرکول منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد تھرکول منصوبے کا دورہ کریں گے۔ پرویز اشرف نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کریگی۔ انھوں نے کہا حکومت کے حالیہ اقدامات کے حوالے سے عوام بہتری محسوس کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔