مریم نواز کی طبیعت میں بہتری سیاسی مصروفیات شروع کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے


ویب ڈیسک April 02, 2021
مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے

مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عنقریب سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی۔

مریم نواز کا ڈسکہ ری الیکشن کے حوالے سے سینئر لیگی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔


یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم


مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے مؤقف کی جیت ہے ، ڈسکہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے موثر حکمت عملی بنانے پر دونوں رہنماؤں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |