چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی، نیشنل ہیلتھ سروسز

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی، وزارت صحت۔ فوٹو:فائل

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

حکام وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اب تک چین سے کورونا ویکسین کی مجموعی طور پر 25 لاکھ 60 ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، 15 لاکھ کورونا ویکیسن سائینو فارم چین کی طرف سے امداد میں دی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین


وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ آج پاکستان پہنچنے والی سائینو فارم ویکسین کی ڈوزز کی تعداد 5 لاکھ ہے، جب کہ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی کین سینو بائیو کی 60 ہزار ڈوز بھی پہنچ چکی ہیں۔ حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔

 

 
Load Next Story