معروف گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ملک میں فن گائیکی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سنہرے حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 02, 2021
شوکت علی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔فوٹو:فائل

پاکستان کے مشہور فوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک

شوکت علی کے بیٹے امیر شوکت علی نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ روز بھی شوکت علی کے بیٹے نے اپنے والد کی صحت کےلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شوکت علی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، اور ان کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

گزشتہ برس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم پھر اکتوبر 2020 میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا تھا۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکار شوکت علی طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل

دوسری جانب ‏وزیراعظم عمران خان نے گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے جب کہ ملک میں فن گائیکی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سنہرے حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



واضح رہے کہ گجرات ملاکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ''جاگ اٹھا ہے سارا وطن'' اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |