حکومت سندھ کا ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

دس ملین کینسینو کورونا ویکسین ڈوز آئندہ دو ماہ میں کراچی پہنچنے کا امکان ہے، صوبائی محکمہ صحت

چینی ویکسین کینسینو بائیو کی خریداری کے لیے سندھ حکومت نے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا۔ فوٹو:فائل

محکمہ صحت سندھ نے ایک کروڑ کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں وفاق سے الگ کورونا ویکسین کرائی جائے گی جس کےلیے صوبائی محکمہ صحت ایک کروڑ ویکسین ڈوز خریدے گا۔


محکمہ صحت سندھ نےکینسینوبائیو ویکسین کی خریداری کے لیے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کی ڈلیوری کا شیڈول، قیمت اور دیگر تفصیلات طلب فراہم کی جائیں، ویکسین کی خریداری سیپرا قوانین کے مطابق کی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کینسینو بائیو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے محکمہ صحت نے آرڈر کردیا ہے، کینسینو بائیو کورونا ویکسین سنگل ڈوز کےطور پر استعمال ہوگی، دس ملین کینسینو کورونا ویکسین ڈوز آئندہ دو ماہ میں کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔

 
Load Next Story