ایران کیساتھ مل کر گیس پائپ لائن منصوبے پرنظرثانی اوراس کا ٹائم فریم طے کریں گے وزیر پیٹرولیم

گیس کی کمی کے باوجود گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک January 10, 2014
پنجاب میں گیس کا مسئلہ آئندہ 2 ماہ تک رہے، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مل بیٹھ کر گیس پائپ لائن منصوبے پر نظرثانی کرکے اس کا ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سردیوں میں صوبہ پنجاب میں گیس کی طلب بڑھی ہے لیکن پنجاب میں گیس کا مسئلہ اگلے 2 ماہ تک رہے گا تاہم گیس کی کمی کے باوجود گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت ملک میں ایل پی جی اضافی ہے اور قیمت بھی زیادہ نہیں لہٰذا صارفین کو سی این جی کے بجائے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کے ساتھ نظرثانی اور اس کا ٹائم فریم طے کیا جائے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ رواں سال نومبر تک ایل این جی ملک میں آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے اور اس کا پریشر بڑھانے کے لئے گھروں میں گیس کے کمپریسر لگالئے جس کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کمپریسر ختم کرنے کے لئے گھروں میں داخل ہونا عملے کے بس کی بات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں