امریکا اوربھارت کا اپنے اپنے ممالک میں تعینات سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

امریکا میں بھارتی سفارتی اہلکار کو ویزا فراڈ اور نوکرانی کو کم اجرت دینے کے الزامات میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا


AFP January 10, 2014
جس امریکی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اس کا تعلق دیویانی سے متعلق مقدمے ہی سے تھا، بھارتی حکام

بھارت نے اپنی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکا سے نکالے جانے پر نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کاحکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیویارک میں تعینات اپنی سفارتی اہلکار دیویانی کھوبرا گڑے کے عہدے کے برابر نئی دلی میں تعینات امریکی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ، حکام کا کہنا تھا کہ جس امریکی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اس کا تعلق دیویانی سے متعلق مقدمے ہی سے تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی سفارتی اہلکار دیویانی کو ویزا فراڈ اور اپنی نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے کے الزامات میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، امریکا نے دیویانی پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد بھارت کی درخواست پر انہیں استثنیٰ دیا اور ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں