محکمہ تعلیم کا ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے بھی انکار عدالت برہم

عدالت کا ایم اے جرنلزم غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم

نائب قاصد کیلئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا، ڈائریکٹر ایجوکیشن ۔ فوٹو : فائل

MANCHESTER:
محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہری غلام حسین کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نائب قاصد کی نوکری نہ دینے کے خلاف شہری غلام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ نائب قاصد کے لئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، درخواست گزار نے ایم اے جرنلزم ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا۔


عدالت نے استفسار کیا کہ جنہوں نے ایم اے کرلیا وہ کہاں جائیں؟ ایم اے کرنے والے بیچارے مارے مارے پھر رہے ہیں، بیچارہ اتنا مایوس ہے کہ نائب قاصد ہی لگا دو بس بچوں کے لئے روٹی گھر لے جائے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی یافتہ ہونے کے باعث نائب قاصد کا کام نہیں کر پائے گا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم دیدیا۔
Load Next Story