منی لانڈرنگ میں ملوث افغان شہری کو 25 سال قید 9 کروڑ 66 لاکھ جرمانے کا حکم

ملزم کو اگست 2020ء میں افغانستان 3 کلو 63 گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا


Staff Reporter April 03, 2021
ملزم کو اگست 2020ء میں افغانستان 3 کلو 63 گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث افغان شہری کو الزام ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 9 کروڑ 66 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے افغان شہری محمد ادریس کو منی لانڈرنگ اور دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ملزم محمد ادریس پر 9 کروڑ 66 لاکھ 68 ہزار 280 روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ جیل انتظامیہ سزا مکمل ہونے پر ملزم محمد ادریس کو افغانستان دی پورٹ کردے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو اگست 2020ء میں افغانستان 3 کلو 63 گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار الزام ثابت ہونے پر کسی ملزم کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں