چوہدری اسلم پر حملہ كرنے والے شخص كی نشاندہی ہوگئی چوہدری نثار
انٹیلی جنس اداروں نے حملہ کرنے والے شخص کے جو كوائف جمع كئے ہیں وہ سندھ حكومت كو منتقل كئے جارہے ہیں، چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے كہا كہ چوہدری اسلم پر حملہ كرنے والے شخص كی نشاندہی ہوگئی ہے اور ہم بم دھماكا كرنے والے شخص كے خاندانی پس منظر تک پہنچ چكے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ انٹیلی جنس اور سیكیورٹی اداروں نے حملہ کرنے والے شخص کے جو كوائف جمع كئے ہیں وہ سندھ حكومت كو منتقل كئے جارہے ہیں، 2 دن میں صورتحال مزید واضح ہوجائے گی اور دھماکے میں ملوث شخص تک رسائی ممكن ہوجائے گی۔ انہوں نے كہا كہ ابھی صرف اس شخص کی نشاندہی ہوئی ہے جو دھماکے میں ملوث تھا تاہم ابھی یہ كہنا قبل از وقت ہوگا كہ دھماكے كے پیچھے کونسا گروپ یا افراد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قتل وغارت اور بدامنی پھیلانے والوں كا ہر مقام پر پیچھا کیا جائے گا اور اس حوالے سے انٹیلی جنس اور سیكیورٹی ادارے اپنا کام مستعدی سے ادا کر رہے ہیں۔