اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھادیا

ریڈ لسٹ میں ڈالے گئے ممالک کا انتخاب سائنس پرمبنی ہے یا خارجہ پالیسی پر، اسد عمر کا سوال


ویب ڈیسک April 03, 2021
گزشتہ روزپاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھادیا۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہرملک کو اپنے شہریوں کی صحت سے متعلق حفاظت کے لئے فیصلے کرنے کا حق ہے لیکن برطانیہ حکومت کے حالیہ فیصلے سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے پرایک اصولی سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا ممالک کا انتخاب سائنس پرمبنی ہے یا خارجہ پالیسی پر۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اوربنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں