فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

رجسٹرار ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی


ویب ڈیسک April 03, 2021
رجسٹرار ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی

دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

رجسٹرار ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

گزشتہ ہفتے دو دن کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا لیکن بنچ کی عدم دستیابی پر سماعت نا ہو سکی تھی۔ شہری میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا الیکشن 2018 میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے، لیکن انہوں نے فارم جمع کراتے ہوئے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا کہ دوہری شہریت چھوڑ دی ہے۔

سنگل بنچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا، اس کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں