ناک سے خون بہنا ماہرین نے ہوا زہریلی ہونے کا تاثر مسترد کردیا

ہیٹ ویوز، ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے ناک سے خون بہنے اور ہونٹ پھٹتے ہیں، ماہرین صحت

ہیٹ ویوز، ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے ناک سے خون بہنے اور ہونٹ پھٹتے ہیں، ماہرین صحت

ہیٹ ویوز، ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے ناک سے خون بہنے اور ہونٹ پھٹنے کے معاملے پر ماہرین موسمیات و ماہرین صحت کی رائے سامنے آگئی۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر ظہیربابر نے بتایا کہ گذشتہ چند روز سے ہیٹ ویوز کا سلسلہ جاری تھا، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں، تاہم ان ہواؤں کا سلسلہ آج سے تھم جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: نکسیر کی وجوہات اور اس کا علاج

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ابراہیم نے کہا کہ خشک و گرم ہوا چلنے سے ناک کی اندرونی سطح و ہونٹ خشک ہوجاتی ہے، ناک خشک ہونے سے خون نکل آتا ہے اور ہونٹ بھی پھٹ جاتے ہیں، ناک سے خون بہنے یا ہونٹ پھٹنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہوا زہریلی ہوچکی ہے، بلکہ اس کی وجہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونا اور گرمی سے ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم نے مشورہ دیا کہ اس صورتحال سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں، بھاپ لیں اور ویسلین استعمال کریں۔
Load Next Story