موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پر شور شرابے پر حیران ہوں وزیراعظم

کوئی ریاست ہمارے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں، عمران خان

ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور شرابے پر حیران ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر لگائی جانے والی بے ڈھب صدائیں سن کر حیران ہوں، میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات کم کرنے کیلئے ایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ماحولیات پر عالمی اجلاس میں 40 ممالک مدعو، پاکستان نظرانداز


عمران خان نے کہا کہ ہم سرسبز پاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی، ماحول دوست اقدامات اور دریاؤں کی صفائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں، خیبر پختون خوا سے ابتداء کرتے ہوئے ہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں اور ہماری پالیسیز کی تعریف و تحسین کی جارہی ہے، کوئی ریاست ہمارے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔
Load Next Story