چنیوٹ میں مسلح افراد کی شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی

بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے روکا اور اسلحے کے زور پر زیادتی کیی، خاوند کا بیان


ویب ڈیسک April 03, 2021
بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں جاوید طاہر، فضل اور ان کے ساتھی تھے، خاوند کا بیان. فوٹو : فائل

GUJRANWALA: بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کی۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ بھوانہ کے علاقہ امیں پور روڈ کے قریب پیش آیا۔

ذکا اللہ نامی شخص نے تھانہ بھوانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس میں بیان دیا کہ وہ اور اس کی بیوی عاصمہ بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ امین پورہ روڈ کے قریب بااثر ملزمان نے موٹر سائیکل کو روکا اور عاصمہ بی بی کو اسلحے کے زور پر کچھ فاصلے پر لے گئے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

ذکااللہ کے مطابق اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں جاوید طاہر، فضل اور ان کے ساتھی تھے۔ متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں