لاہور میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مفت ماسک فراہم کرنے کا فیصلہ

غریب آبادی میں فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں گے


ویب ڈیسک April 03, 2021
غریب آبادی میں فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں گے

کورونا کی تیسری لہر اور مثبت کیسز میں اضافے کے باعث کمشنر لاہور نے فری ماسک کیمپس قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت کووڈ مریض رابطہ نظام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

کمشنر لاہور نے کہا کہ غریب آبادی میں لوگوں کی زیادہ آمد و رفت والی جگہوں پر فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں۔ کمشنر لاہور نے کووڈ رابطہ نظام کو تیز کرنے کیلئے ڈی سی کو اہداف دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان معلومات کے تیزترین تبادلے کو ہرگز نظر انداز نہ کریں، کووڈ مریض کی ٹیگنگ اور قرنطینہ میں چیکنگ کو یقینی بنایا جائے جس سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کو پورے عزم کیساتھ کووڈ سے نمٹنا ہوگا جس میں کوئی غفلت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں