کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شہری ماسک پہنے بغیر خریداری میں مصروف

بلوچستان میں مجموعی طور پر اب تک 26 ہزار 6 سو 56 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی


ویب ڈیسک April 03, 2021
بلوچستان میں مجموعی طور پر اب تک 26 ہزار 6 سو 56 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی . فوٹو : فائل

ISLAMABAD: شہر میں کورونا ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اسکول، بازار اور مارکیٹیں کھلنے کے دوران کسی بھی جگہ ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا، شہریوں کی اکثریت بازار میں ماسک پہنے بغیر خریداری میں مصروف ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بھر میں کرونا سے بچاوٴ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا ویکسن آپریشن سیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 223 افراد کو ویکسین لگائی گئی، بلوچستان میں مجموعی طور پر اب تک 26 ہزار 6 سو 56 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں 15 ہزار 8 سو 4 کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جب کہ دوسری ڈوز 9 ہزار 6 سو 81 ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

آپریشن سیل کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے افراد میں ایک ہزار 159 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جب کہ 50 سال سے زائد عمر کے 12 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں