بھارتی آرٹسٹ نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا

مجسمے کو جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا


Mian Asghar Saleemi April 03, 2021
مجسمے کو جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا . فوٹو : فائل

مشرقی پنجاب بھارت کے آرٹسٹ منجیت سنگھ گِل نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا جسے جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔

منجیت سنگھ گِل بھارتی پنجاب کے موگا ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں، منجیت سنگھ پاکستان اور بھارت کے عظیم افراد کے مجسمے بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :معروف گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے



انہوں نے انسانیت کے سب سے بڑے خدمت گار اورمشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا بھی مجسمہ تیار کیا تھا۔ منجیت نے فائن آرٹ کی تعلیم گورنمنٹ آرٹ کالج چندی گڑھ سے لی۔ اس حوالے سے منجیت کا کہنا ہے کہ مجسمے تراش کر من کو شانتی ملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |