تشویشناک حالت کا شکار کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اسد عمر

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنےکی ضرورت ہے، اسد عمر


ویب ڈیسک April 04, 2021
گزشتہ روز پاکستان میں 3568 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک تھی، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں تشویشناک حالت کا شکار کورونا مریضوں کی تعداد وبا کی شروعات سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی جو کہ کورونا کی شروعات سے اب تک بلند ترین سطح پر ہے۔

اسد عمر نے شہریوں سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 5020 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 81 افراد اس وبا کا شکار ہپوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔