وزیراعظم نے کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے شیخ رشید

اپوزیشن اب خود ہی ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے، وزیرداخلہ


ویب ڈیسک April 04, 2021
اپوزیشن اب خود ہی ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے، وزیرداخلہ۔ فوتو:فائل

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او پاکستان چیپٹر کے ہیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم ٹھس اور ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے، اپوزیشن اب خود ہی ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن اور سینیٹ دونوں میں حصہ لیا، نہ آر ہوا نہ پار ان کا کام تمام ہوا، پی ڈی ایم کواب لانگ مارچ کیلیے6ماہ تیاری کرناہوگی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لارہے ہیں، ان دونوں کے اختلافات کا سارا فائدہ عمران خان کو ہوگا، آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو کھیلایا ہے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وہ کام کیا جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکے تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی، انہوں نے خود کہہ دیا ہے کہ طشتری میں بھی اجازت نامہ ملے تو میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی، ان کی بات ماننی چاہیے جو کہہ رہی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ میں کشمیر کو شاہ رگ سے قریب سمجھتا ہوں، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن جب تک بھارت 370 واپس نہیں لیتا اس کے ساتھ تجارت نہیں ہوسکتی، مسئلہ کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور ہے، اگر مسئلہ کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوتے تو بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نےبہتراندازمیں کوروناکی دولہروں کامقابلہ کیا، اس وقت کورونا کی تیسری لہر نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے،اور کیسز میں اسلام آباد سب سے آگے ہے، عوام سے درخواست ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اس وقت اہم ایشومہنگائی ہے، وزیراعظم نےکہاہےکہ رمضان میں بنیادی اشیاکی قیمتوں کوخودمانیٹرکریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |