صومالیہ میں چائے کے ہوٹل پر خودکش حملہ 4 ہلاک اور 5 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے

ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، فوٹو : فائل

صومالیہ میں چائے کے ہوٹل پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 نوجوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں نوجوانوں میں مشہور چائے کے ہوٹل پر خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ خودکش حملے میں ایک بچے سمیت 4 نوجوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

چائے کے ہوٹل کے نزدیک ہی پولیس اسٹیشن موجود ہے اور اس ہوٹل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی تھی جب کہ پولیس اہلکار بھی یہیں سے چائے لیتے تھے۔


یہ خبر پڑھیں : صومالیہ میں جنگجوؤں کے آرمی بیس اور فوجی قافلے پر حملے، 47 اہلکار ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کے جسم کے ٹکڑے ملے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب نامی شدت پسند جماعت پُرتشدد کاروائیوں میں ملوث رہی ہے اور گزشتہ روز بھی الشباب کے جنگجوؤں نے دو آرمی بیس اور ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 47 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

 
Load Next Story